ویمن کرکٹ ورلڈ کپِ،پاکستان کو 378 رنز کا ہدف

ویمن کرکٹ ورلڈ  کپِ،پاکستان کو 378 رنز کا ہدف

لیسیسٹر:  وویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 378رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

پاکستان ٹرائب اسپورٹس ڈیسک  کے مطابق پاکستان وویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 377رنز بنا ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 377 رنز بنائے جس  میں ناٹا لائی نے 137 جبکہ ہیدر نائٹ نے 106رنز بنا کرٹیم کو بڑی مدد فراہم کی فرین ولسن نے 33رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے آسماویہ اقبال نے تین ،کائنات امتیاز نے دو جبکہ سنا میر اور نشرہ سندھو نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ ساوتھ افریقہ کے مقابلے میں ہار چکی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *