کسی بھی چیز کو لوہے جیسا مضبوط بنانے والا اسپرے

کسی بھی چیز کو لوہے جیسا مضبوط بنانے والا اسپرے

نیویارک: تربوز کو چند فٹ اونچائی سے پھینکا جائے تو وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے جبکہ اسی تربوز پر ایک خاص پینٹ کرکے اسے دس منزلہ عمارت سے بھی گرایا جائے تو وہ محفوظ رہے گا،اس پینٹ کو لائن ایکس کا نام دیا گیا ہے جو کسی بھی شے کو ناقابلِ شکست بناسکتا ہے۔  

پاکستان ٹرائب ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق یہ جادوئی اسپرے کسی فوم کے کپ اور انڈے کو بھی اس قابل بنادیتا ہے کہ اگر کوئی انہیں اپنے پیر کے وزن سے بھی کچلے تو وہ نہیں ٹوٹتے۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ لائن ایکس کوٹنگ کئی برس قبل بنائی گئی تھی لیکن اب اس کی ویڈیوز زیادہ مقبول ہورہی ہیں جن میں اسپرے کو مختلف اشیا پر لگا کر ان کی مضبوطی کا ٹیسٹ لیا گیا ہے جس میں  تین میں سے دو سخت ترین ٹیسٹ اس نے پاس کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق  دو مالیکیول کو ملاکر یہ کوٹنگ اسپرے بنایا گیا جن کے نام قدرے مشکل ہیں،ایک کا نام ڈائی فینائل میتھین فور، فور ڈائسو سائنیٹ یا ایم ڈی آئی ہے۔

دوسرا کیمکل الفا(ٹو امائنو میتھائل تھائل)اومیگا( ٹو امائنومیتھائل تھوکسی)پولی آکسی(میتھائل ون ٹو ایتھناڈائل)ہے۔

جیسے ہی یہ دونوں مالیکیول ملتے ہیں ان سے حرارت نکلتی ہے، اسی لیے اسپرے کین میں ان کو الگ الگ رکھا جاتا ہے اور ساتھ مل کر یہ ایک بہت مضبوط کوٹنگ بناتے ہیں،شروع میں پینٹ بہت گرم ہوتا ہے اور چند منٹوں بعد سیمنٹ کی طرح سخت ہوجاتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *