حق خودارادیت کے حامیوں کودہشتگردقراردیناناانصافی،پاکستان

حق خودارادیت کے حامیوں کودہشتگردقراردیناناانصافی،پاکستان

اسلام آباد: امریکا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت کی مضبوط علامت اور حق خودارادیت کے حامی سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے پر پاکستان نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

منگل کو سامنے آنے والے ردعمل میں پاکستانی دفتر خارجہ نے یاد دلایا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانی حقوق کے خلاف اقدامات کو عالمی ا داروں نے ریکارڈ کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے ایڈیٹر شاہد عباسی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دینا ناانصافی ہے۔

پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

مقبوضہ کشمیر میں قتل عام،جنسی درندگی اور آزادی کا بنیادی حق مانگنے والے کشمیری نوجوانوں کو پس زنداں دھکیلنے والی قابض بھارتی فوج کے متعلق پاکستانی ترجمان کا کہنا تھا کہ سال بھر کے دوران بھارتی فوج نے مظالم میں اضافہ کیا ہے۔

پاکستان نے اس موقع پر اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہ ہم  ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے۔ پاکستانی عوام نے دہشتگردی کے ناسور کو خاتمہ کرنے کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے یاد دلایا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے بھارتی فوج کے مظالم کو ریکارڈ کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق کشمیرمیں رائے شماری کروانے سے مسلسل انکار اور اس کا مطالبہ کرنے والوں پر تشدد کی بدترین شکلیں ڈھاتے بھارت کی ایماء پر کشمیری رہنما سید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *