ویمن ورلڈ کپ،پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف فیلڈںگ کافیصلہ

ویمن ورلڈ کپ،پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف فیلڈںگ کافیصلہ

لیسسٹر: خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے پاکستان وومن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم گرین شرٹس کی قائد کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف بھرپور کارکردگی کا مظاہر کریں گی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے تھے۔ افریقن ٹیم نے انچاسویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر کے تین وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا تھا۔

24 جون سے 23 جولائی تک ہونے والا خواتین کرکٹ کا عالمی مقابلہ اپنی نوعیت کا گیارہواں ٹورنامنٹ ہے جب کہ انگلینڈ میں منعقد ہونے والا تیسرا مقابلہ ہے۔

عالمی مقابلے میں شرکت کے لئے آسٹریلیا،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈین ٹیموں نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی جب کہ پاکستان کے علاوہ جنوبی افریقہ،بھارت اور سری لنکن وومن کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ کوالیفائر کھیل کر ٹورنامنٹ میں شامل ہوئی ہیں۔

وومن ورلڈ کپ کے عالمی مقابلے میں اب تک آسٹریلیا سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے یہ ایونٹ 6 مرتبہ جیتنا ہے۔

وومن کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک آٹھ ٹیموں میں ہر ٹیم دیگر ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلے گی جس کے بعد ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ 28 دنوں تک جاری رہنے والے مقابلے میں کل 31 میچز کھیلے جانیں ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *