بیلجیحم جانے والے یہ 14 باتیں ضرور یاد رکھیں

بیلجیحم جانے والے یہ 14 باتیں ضرور یاد رکھیں

برسلز: بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ویسے تو نہایت محتاط رہنا چایئے کیونکہ ہر ملک کے کچھ اپنے قوانین ہوتے ہیں مگر دوسرے ممالک کی کچھ خاص نوعیت کی چیزیں بھی ہوتی ہیں جن کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہوتا ہے۔

پاکستان ٹرائب ورلڈ ڈیسک کے مطابق بہت سارے لوگ سوچتے ہیں کہ وہ بیجیحم جیسے ترقی یافتہ ملک میں بغیر کسی مصیبت کے وقت گزار لیں گے مگر اس خوبصورت ملک میں پیچیدگی پیدا کرنے کے بہت سے مواقع منتظر رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیلجیحم جانے والوں کو یہ 14 باتیں ضرور یاد رکھنی چایئے اور ان پر سختی سے عمل کرنا چایئے۔

1 زیبرا کراسنگ پر اعتبار نہ کریں

بیلجیحم میں کبھی بھی زیبرا کراسنگ پر خوب دیکھ بھال کئے بغیر سڑک پار نہ کریں کیونکہ وہاں کے ڈرائیورز پیدل چلنے والوں کا دھیان بالکل نہیں رکھتے۔

2 بئیر ٹیسٹ کرنے کی کوشش نہ کریں

رپورٹ کے مطابق بیلجیحم وہ ملک جہاں پر 1000 سے زیادہ ورائٹیز کی بئیر ملتی ہے اس لئے سب کو چکھنے کو کوشش نہ کریں۔

3 ہجوم سے دور رہیں

بیلجیحم میں آئے روز مظاہرے ہوتے ہیں جو بالکل بھی سیف نہیں ہوتے اس لئے ایسے ہجوم سے دور ہی رہیں کیونکہ یہ عموما ہلڑ بازی کا باعث بنتے ہیں۔

4 اتوار کو شاپنگ کا پروگرام نہ بنائیں

بیلجیحم میں شاپنگ کے لئے ہفتے کا دن سب سے بہترین ہے کیونکہ اتوار کے روز بہت کم دکانیں کھلی ہوتی ہیں۔

5 اجنبیوں سے میل جول نہ رکھیں

بیلجیحم کے لوگ بہت فنکار ہوتے ہیں اور وہ غیر ملکیوں کو مختلف حیلے بہانوں سے لوٹنے کو کوشش کرتے ہیں اس لئے ان سے دور ہی رہیں۔

6 ٹپ دینے کے حوالے فکر مند نہ ہوں

بیلجیحم میں بہت ہوٹلوں میں بہت ساری اشیا میں ٹپ کی رقم ایڈ ہوتی ہے اس لئے ٹپ نہ دینے کے حوالے سے شرمندہ نہ ہوں۔

7 چوروں سے ہشیار رہیں

بیلجیحم میں جیب کتروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس کے علاوہ گاڑیوں سے چیزیں چرانا بھی معمول کی بات ہے اس لئے اپنی گاڑی کو نظر میں رکھیں۔

8 بئیر کے متعلق بات کرنے میں محتاط رہیں

شراب نوشی ویسے بھی حرام ہے مگر بیلجیحم میں بئیر کے متعلق بات نہ کریں کیونکہ وہاں کے لوگ اس کے متعلق برائی برداشت نہیں کرتے۔

9 چاکلیٹ ضرور چکھیں

بیلجیحم کی چاکلیٹ پوری دنیا میں مشہور ہے اس لئے بیلجیحم میں رہ کر وہاں کی چاکلیٹ نہ چکھنا بے وقوفی ہی ہے۔

10 زیورات کی نمائش نہ کریں

اگرچہ آج کے دور میں دنیا میں کہیں بھی قیمتی زیورات پہن کر گھومنا جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے مگر بیلجیحم میں خاص طور سے اس بات کا خیال رکھنا چایئے۔

11 فرائیز ضرور ٹرائی کریں

آلو کے چپس صحت کے لئے مفید نہیں ہوتے مگر منفرد ٹیسٹ کی وجہ سے بیلجیحم کے فرائیز ضرور ٹیسٹ کرنے چایئے۔

12 ان کی زبان بولنے کی کوشش نہ کریں

بیلجیحم میں دو زبانیں بولی جاتی ہیں،ڈچ اور فرنچ،اس لئے فرنچ ریجن مین ڈچ اور ڈچ ریجن میں فرنچ بولنا مہنگا پڑ سکتا ہے اس لئے ایسی کوشش ہی نہ کریں۔

13 باتوں پر یقین نہ کریں

بیلجیحم میں کسی شخص سے کوئی بات پوچھ کر اس پر مکمل یقین نہ کریں کیونکہ وہ ہمیشہ سچ بات نہیں بتاتے۔

14 بلا وجہ کسی خاتون کو اشارہ نہ کریں

بیلجیحم میں کسی بار وغیرہ کے علاوہ باہر گارڈن یا سڑک پر کسی خاتون کو اشارہ نہ کریں ورنہ لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *