پاکستانی سپہ سالار جنرل باجوہ خصوصی مشن پر

پاکستانی سپہ سالار جنرل باجوہ خصوصی مشن پر

اسلام آباد: پاکستانی سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی سے واپسی پر موجودہ ملکی حالات میں اہم ذمہ داری نبھاتے ہوئے مذہبی رواداری اور بجھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندوں کے مطابق دورہ ترکی سے واپسی پر پاک فوج کے سربراہ پہلے لائن آف کشمیر گئے،پھر ملتان اور اب پارہ چنار پہنچے ہیں۔

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف مذہبی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی جن میں علامہ ناصر عباس اورعلامہ افتخار نقوی شامل ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں نے رواداری کے فروغ کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کو ہر ممکن تعاون کی قیین دہانی کروائی ہے۔

مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آرمی چیف لفظی طور پر نہیں بلکہ عملی حیثیت میں مسئلہ کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔

اپنے خصوصی دوروں کے اگلے مرحلے میں آرمی چیف کراچی اور کوئٹہ جائیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *