کون منع کر سکتا ہے سلمان کو،شاہ رخ خان

کون منع کر سکتا ہے سلمان کو،شاہ رخ خان

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ کا کہنا ہے کہ کس کی ہمت ہے کہ وہ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کو نہ کہہ سکے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کو نہ کہنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

رپورٹ کے مطابق ان کا اشارہ سلمان خان کی حالیہ ریلیز ہونے والے فلم ٹیوب لائٹ میں مہمان اداکار کے طور پر ایک مختصر رول کرنے کے حوالے سے تھا۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہیں سلمان خان کی جانب سے فلم میں انٹری دینے کا کہا گیا جس کی وجہ سے انہوں نے گوگا پاشا کھیلنے کی حامی بھری۔

ان کا کہنا تھا کہ کس میں ہمت ہے کہ وہ سلمان خان کو منع کر سکے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان عید کے ساتھ ہی بالی وڈ میں اپنے 25 سال مکمل ہونے کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *