اسکول دور میں مقبول نوجوان،مستقبل میں کامیاب

اسکول دور میں مقبول نوجوان،مستقبل میں کامیاب

نارتھ کیرولینا: ایک نئی تحقیق کے مطابق جو نوجوان اپنے اسکول دور میں مقبول ہوتے ہیں وہ مستقبل میں کافی کامیاب رہتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق نارتھ کیرولینا کے فزیالوجسٹ مچ پرنسٹن کا کہنا ہے کہ اسکول دور کی مقبولیت مستقبل میں خوشی اور کامیابی کی ضمانت ہے۔

ریسرچ کے مطابق جو بچے اسکول دور میں اپنے ساتھیوں میں مقبول ہوتے ہیں وہ مستقبل میں زیادہ تعلیمی کامیابی،دولت اور آسائشیں حاصل کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسکول دور میں غیر مقبول بچے مستقبل میں علت،ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ان میں خود کشی کا رجحان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کار مچ پرنسٹن کے مطابق اسکول دور کی مقبولیت دماغ کو تندرست رکھتی ہے جس کی وجہ سے سماجی خیالات اور جذبات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اسکول دور کی مقبولیت،صحت اور ڈی این اے تک  پر اثر انداز ہوتی ہے جس کی وجہ ایسے نوجوانوں میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی بھرپور امنگ پائی جاتی ہے جو انہین بالآخر کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *