مریم،حسن اور حسین جے آئی ٹی نے طلب کر لئے

مریم،حسن اور حسین جے آئی ٹی نے طلب کر لئے

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعظم کے دونوں بیٹوں اور مریم صفدر کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے ایڈیٹر شاہد عباسی کے مطابق مریم نواز کو سب سے آخر میں 5 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جب کہ ان کے دونوں بھائی اس سے قبل پیش ہوں گے۔

حسن نواز کو تین جولائی جب کہ حسین نواز کو 4 جولائی کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول کی ملکیت کی تصدیق کرنے والی وزیراعظم کی صاحبزادی مریم صفدر کے لئے یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی 5 جولائی کو صبح گیارہ بجے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *