محبت نام کی کسی چیز پر یقین نہیں،سلمان خان

محبت نام کی کسی چیز پر یقین نہیں،سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ ہیرو سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں محبت جیسی کسی چیز پر یقین نہیں جبکہ شادی اصل میں صرف پیسے کی بربادی ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق ایک انٹرویو میں سلمان خان نے شادی اور رشتہ داری سے متعلق بہت سی باتیں کیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ عشق و محبت جیسی کسی چیز پر یقین ہی نہیں رکھتے بلکہ انہیں ان الفاظ کی وجہ ہی سمجھ میں نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ صحیح معنوں میں اگر کوئی چیز ہے تو وہ،ضرورت،ہےتاہم یہ دیکھنا چاہیے کہ کس کی ضرورت زیادہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ میں آج بھی وہی سلمان ہوں جو پہلے تھا،میں رکشے میں سفر اور اب بھی سائیکل چلاتا ہوں۔

سلمان خان نے اپنے تکلیف دہ دور کے  متعلق بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ ہر طرف مایوسی وناامیدی کا شکار تھے تاہم اس دور کے بارے میں انہوں نے کسی سے بات نہیں کی،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ ان حالات سے باہر نکل آئے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *