نہ افطارنہ عید پارٹی،ٹرمپ نے روایت توڑ دی

نہ افطارنہ عید پارٹی،ٹرمپ نے روایت توڑ دی

واشنگٹن: امریکا کے متنازعہ ترین نو منتخب  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمصان میں ڈنر کا اہتمام نہ کروا کے گذشتہ تین حکومتوں کی روایت کو توڑ دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ورلڈ ڈیسک کے مطابق واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ تھامس جیفرسن کا کہنا ہے کہ  اس روایت کو سنہ 1805 میں امریکہ کے تیسرے صدر نے شروع کیا تھا،تاہم وایٹ ہاؤس میں افطار پارٹی کا آغاز صدر بل کلنٹن نے سنہ 1996 میں کیا تھا جسے جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما نے برقرار رکھا۔

رپورٹ کے مطابق  اس عشائیے میں امریکہ میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی کے اہم افراد کو مدعو کیا جاتا تھا اس کے علاوہ کانگرس کے اراکین اور مسلم دنیا کےسفیر بھی مدعو ہوتے تھے۔

سنہ 1999 کے بعد سے اب تک امریکی وزارتِ خارجہ بھی عید پارٹی یا افطار پارٹی کی دعوت دیتی آرہی ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اپنی الیکشن مہم کے آغاز سے ہی اسلام کے بارے میں بہت سخت رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے عہد کے آغاز سے ہی بہت سے مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی۔

تاہم بعد میں امریکی صدر نے اپنےبارے میں موجود اس تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کی اور سب سے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *