قیمتی جانوں کا ضیاع،وزیر اعظم وطن واپسی کے لیے تیار ہو گئے

قیمتی جانوں کا ضیاع،وزیر اعظم وطن واپسی کے لیے تیار ہو گئے

لندن/اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف نے پارا چنار دھماکوں اور بہاولپور آئل ٹینکر حادثے کے بعد دورہ برطانیہ مختصر کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف دورہ برطانیہ مختصر کرتے ہوئے آج پاکستان واپس آجائیں گے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بہاولپور کا حادثہ معمولی نہیں ہے ،یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں اتنی زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ،اللہ ہم سب پر رحم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور حادثے سے متعلق شہباز شریف سے رابطے میں ہوں ،زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے وزیر اعظم نواز شریف آج لندن سے پاکستان واپس آجائیں گے۔

دوسری جانب حادثے کی ابتدائی رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے جس کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے میں نیشنل ہائی وے پر صبح 6بجکر 100منٹ پر آئل ٹینکر الٹ گیاجس میں 500ہزار لیٹر تیل موجود تھا ۔ٹینکر سے تیل بہنے لگا تو وہاں موجود لوگوں نے تیل جمع کرنا شروع کردیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسی دوران وہاں موجود کسی شخص نے سگریٹ سلگا یا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آئل ٹینکر الٹنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد آگ لگی جس کی زد میں آکر قریب سے گزرنے والی گاڑیاں اور 75موٹرسائیکلیں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں ۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات لی جا رہی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *