کنگ خان کے بالی وڈ میں 25 سال مکمل

کنگ خان کے بالی وڈ میں 25 سال مکمل

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انڈٰین فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل کر لئے ہیں،اس سفر میں انہوں نے ایک اداکار کے طور پر منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار ادا کئے اور کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

پاکستان ٹرائب انٹرٹینمنٹ ڈیسک کے مطابق شاہ رخ خان اپنے کیرئیر کی پہلی فلم دیوانہ میں حادثاتی طور پر وارد ہوئے کیونکہ اس فلم میں ان سے پہلے اس کردار کے لئے ارمان کوہلی کو لیا گیا تھا مگر وہ کچھ وجوہات کی بنا پر اس فلم سے الگ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کنگ خان نے اپنے کیرئیر کے دوران منفی کردار بھی ادا کئے جیسا کہ بازی گر،ڈر اور انجام وغیرہ مگر پھر وہ رومانوی کرداروں والی فلموں کی جانب آئے اور چھا گئے۔

ان کی رومونوی فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے،کچھ کچھ ہوتا ہے،محبتیں اور کبھی خوشی کبھی غم قابل ذکر ہیں۔

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ ایک ایسے اداکار ہیں جو ہر کردار میں خود کو فٹ کر لیتے ہیں چاہے وہ شراب میں دھت دیوداس ہو،ناسا کا سائنس دان دیوداس ہو یا پھر چک دے انڈٰیا میں ہاکی کا کوچ ہو۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو انڈین حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ جبکہ حکومت فرانس کی جانب سے اورڈرے دیس آرٹس اور لیجوئن ڈی آنر بھی دیا جا چکا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *