جے آئی ٹی پیشی کے بعد کیپٹن صفدر کا عمران خان اور جے آئی ٹی پر الزام

جے آئی ٹی پیشی کے بعد کیپٹن صفدر کا عمران خان اور جے آئی ٹی پر الزام

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد الزام لگایا کہ جے آئی ٹی کو مجھ سے سوالات کے لیے باہر سے  پرچیاں موصول ہو رہی تھیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں سب مجھ سے جونیئر تھے، ان کا رویہ بہتر تھا۔

پاناما کیس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما سازش کیس یہود و ہنود نے عمران خان کے ذریعے کرایا پاناما سازش کیس ایٹمی قوت بنانے والے وزیراعظم کے خلاف ہے۔

جے آئی ٹی پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ ساری رات قصہ سنا، صبح پوچھا زلیخا لڑکی تھی یا لڑکا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف شہباز شریف اور وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *