پاکستان میں کتنی عیدیں منائی جائیں گی؟واضح اعلان کر دیا گیا

پاکستان میں کتنی عیدیں منائی جائیں گی؟واضح اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد:رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اس بار پورے پاکستان میں ایک ہی عید منائی جائے گی ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ مفتی پوپلزئی اس وقت کہاں ہیں مجھے کوئی علم نہیں لیکن ہم نے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور میں مرکزی اجلاس کل طلب کیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں شہادتیں موصول ہوں گی تو ہی عید کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس بار پورے پاکستان میں ایک ہی عید منائی جائی گی۔

یاد رہے اس قبل پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی مسجد قاسم سے تعلق رکھنے والے مفتی پوپلزئی عید اور رمضان کے چاند کا ایک دن پہلے اعلان کر دیتے رہے تھے جس کی وجہ سے پاکستان میں دو عیدیں منائی جاتی رہی ہیں۔

روہت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اس مرتبہ چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اجلاس پشاور میں طلب کیا ہے تاکہ باہمی مشاورت سے ایک ہی عید منائی جا سکے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *