ویراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی پاکستان آئیں گے،آئی سی سی کا بڑا اعلان

ویراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی پاکستان آئیں گے،آئی سی سی کا بڑا اعلان

اسلام آباد/ممبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا ہے جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی اور یووراج سنگھ جیسے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی حمایت کرنے کے بعد اس بات کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے کہ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی ایم ایس دھونی اور یووراج سنگھ بھی رواں سال پاکستان آئیں گے۔

آئی سی سی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان اورا س دوران کھیلے جانے والے 3 ٹی 20 میچوں کو بین الاقوامی سٹیٹس دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

یاد رہے پاکستان میں پی ایس ایل سیزن ٹو کے فائنل میچ کے لاہور میں شاندار اور کامیاب انقعاد اور چیمپئنز ٹرافی میں سرفراز الیون کی شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی تھی اور اب آئی سی سی نے بھی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی مکمل حمایت کر دی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *