دشمن کی خوفناک کارروائیاں،مسجد الحرام کو بچا لیا گیا

دشمن کی خوفناک کارروائیاں،مسجد الحرام کو بچا لیا گیا

مکہ مکرمہ:سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے  دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئےمکہ مکرمہ اور جدہ میں کارروائی کرکے مسجد حرام پر حملے کی بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق مکہ اور جدہ میں3گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے1عورت سمیت5افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ1خود کش حملہ آور نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور خود کو  دھماکے سے اڑا لیا،جس کے نتیجے میں5سیکورٹی اہلکاروں سمیت11افراد معمولی زخمی ہوئے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ3دہشت گروپ مسجد الحرام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،2گروپوں کا تعلق مکہ جبکہ1گروپ کا تعلق جدہ سے تھا۔

دہشت گردوں کے خلاف پہلا آپریشن مکہ میں اسلیا ضلعے میں کیا گیا جب کہ دوسرا آپریشن اجید المسفی میں کیا گیا۔حملہ آور مسجد الحرام میں عبادات کرنے والوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ایک خود کش حملہ اجید میں ایک گھر میں چھپا ہوا تھا اس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور بار بار پولیس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی باوجود اس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اس دھماکے کے نتیجے میں6عام شہری اور5پولیس اہلکار زخمی ہوئے پولیس نے ایک خاتون سمیت 5افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *