نہال ہاشمی کا جواب مسترد فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

نہال ہاشمی کا جواب مسترد فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر کرنے کے معاملے پر نہال ہاشمی کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق دھمکی آمیزتقریر پر جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی عمرہ پر جا چکے ہیں، سماعت ملتوی کی جائے جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہاکہ نہال ہاشمی کوعمرے پر جانے کے لیے عدالت سے اجازت لینی چاہئیے تھی۔

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کا جواب مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جُرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا عدالت کا کہنا ہے کہ  عدالت جواب گزار کے رویے سے مطمئن نہیں ہے۔

نہال ہاشمی پر10جولائی کو فرد جُرم عائد کی جائے گی۔

عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نہال ہاشمی کو صرف آج کی حاضری سے استثنیٰ دیا گیا نہال ہاشمی کو استثنیٰ انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا گیا۔

یاد رہے کہ نہال ہاشمی نے اداروں کے خلاف دھمکی آمیز تقریر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے کر نہال ہاشمی سے جواب طلب کر رکھا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *