“دہشتگردی انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہے” وزیراعظم کا پیغام

“دہشتگردی انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہے” وزیراعظم کا پیغام

مدینہ:وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہیں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق عمرے کی سعادت کے لئے مدینہ منورہ میں موجود وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بہیمانہ اقدام ہے۔

انھوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور پر عزم ہے،دہشت گرد عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں اور یہ لوگ جلد انجام کو پہنچیں گے۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ظالمانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *