عمران خان نے تیسری شادی کے بارے میں اہم اعلان کر دیا

عمران خان نے تیسری شادی کے بارے میں اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے تیسری شادی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل تیسری شادی نہیں کروں گا اور شیخ رشید کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینے خود جاؤں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے شفاف الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پولن اسٹیشنز کے اندر اور باپر فوجی ہوں گے۔

جے آئی ٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ آنے والا ہے نواز شریف سکون کی گولی کھا کر آرام کریں اور اگر جے آئی ٹی کو متنازعہ بنایا گیا تو عید کے بعد تحریک چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ مریم نواز کو وزیر اعظم بنانے کیلئے تیار کررہی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *