دھوکے سے 17 لاکھ ہتھیانے والی لڑکی گرفتار

دھوکے سے 17 لاکھ ہتھیانے والی لڑکی گرفتار

نیویارک: نوسربازوں کو لوگوں کے مال سے غرض ہوتی ہے،کوئی دوست ہے یا رشتہ دار،انہیں اس سے کیا مطلب،ایسے ہی امریکہ میں ایک لڑکی نے اپنے ہی دوستوں سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے اور اس کے لیے ایسا طریقہ استعمال کیا کہ علم ہونے پر اس کے دوست بھی ششدر رہ گئے۔

 رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مین کے شہر بریجٹن کی 25سالہ ہیلیری مک لیلن نامی یہ لڑکی ایک بار پر کام کرتی تھی۔

 اس نے اپنے باس،ساتھی ملازمین اور دوستوں سے کو بتایا کہ میں چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہو چکی ہوں جو تیزی سے پھیل رہا ہے اور میرے پاس علاج کے پیسے نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیلیری کے دوستوں نے اپنے پاس جمع شدہ رقم بھی اکٹھی کی اور پھر اس کے لیے اوروں سے بھی چندہ جمع کرنا شروع کر دیا۔

 انہوں نے 17ہزار ڈالر(تقریباً17لاکھ روپے) جمع کرکے ہیلیری کو دیئے،کچھ عرصے بعد ہیلیری نے دوستوں کو بتایا کہ اس نے کیموتھراپی کرا لی ہے لیکن دوستوں نے دیکھا کہ اس کے سر کے بال جوں کے توں تھے، بالکل نہیں جھڑے تھے۔

دوستوں نے بہانے سے اس سے اعتراف کروایاجس میں اس نے قبول کیا کہ اسے کینسر کا مرض کبھی نہیں ہوا،دوستوں نے اس کے اس اعتراف کی ریکارڈنگ کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

اب پولیس نے ہیلیری کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے، اگر جرم ثابت ہو گیا تو اسے 10سال قید یا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *