بھارتی ماڈل عرشی خان شاہد آفریدی کے بعد سرفراز بھائی کی حمایت میں میدان میں آگئیں

بھارتی ماڈل عرشی خان شاہد آفریدی کے بعد سرفراز بھائی کی حمایت میں میدان میں آگئیں

ممبئی:پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے چیمئنز ٹرافی کے فائنل کا شورشرابا ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ بھارتی ماڈل واداکارہ عرشی خان نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بھارتی ماڈل عرشی خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بھارتیوں نے مجھ سے شرط لگائی تھی کہ پاکستان ہار گیا تو بھارت کو باپ مانوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو فتح ملی ہے تو میں پاکستان کو ہی باپ کہوں گی۔ عرشی خان نے کہا کہ سب کو اپنے دل کی بات کر نے کا حق ہے ،میں بھارت کے لوگوں کو نیچا نہیں دکھانا چاہتی ،لیکن مجھے پاکستانی ٹیم پسند ہے ،اس لیے میں نے سرفراز بھائی کو سپورٹ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈ یا مجھے بد نام کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،لیکن اب سب کو پتہ چل گیا ہے کہ فادرز ڈے والے دن کون میچ جیتا ہے اور کون باپ ہے۔

یاد رہے بھارتی ماڈل عرشی خان اس سے قبل شاہد آفریدی کے حوالے سے متنازعہ بیانات دے کر میڈیا کی خبروں کا حصہ رہ چکی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *