فیس بک پر لائکس پانے کے شوق نے نوجوان کوجیل پہنچا دیا

فیس بک پر لائکس پانے کے شوق نے نوجوان کوجیل پہنچا دیا

الجزائر:الجزائر میں عدالت نے ایک شخص کو فیس بک پر زیادہ لائکس پانے کے لیے بچے کو کھڑکی سے لٹکانے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملزم نے بچے کو کھڑکی سے لٹکا کر خطرناک انداز میں تصویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ اگر ایک ہزار لائکس نہیں ملے تو بچے کو نیچے گرا دوں گا۔

سوشل میڈیا پر بچے کو خطرناک حالت میں دیکھ  کر صارفین نے مذکورہ شخص کی گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا،یہ شخص بچے کا رشتہ دار بتایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی گرفتاری کے بعد اس پر بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

الجزائر کے ٹی وی چینل کے مطابق ملزم نے عمارت کی 15ویں منزل سے بچے لو لٹکا کر تصویر بنائی تاہم اس شخص کا دعویٰ ہے کہ اس نے تصویر بالکونی میں محفوظ جگہ پر بنائی ہے،اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے بالکونی کی باڑ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے والد نے عدالت سے اس شخص کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ وہ صرف مذاق تھا۔

تاہم جج نے ان کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تصویر واضح ہے کہ بچے کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *