شاہد آفریدی نے بھارت کو باپ بیٹے کا رشتہ سمجھا دیا

شاہد آفریدی نے بھارت کو باپ بیٹے کا رشتہ سمجھا دیا

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو پتہ چل گیا ہوگا کہ باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہوتا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق شاہدآفریدی نے کراچی میں منقعدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایک کپ جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا فتح کرلی بلکہ جیت کے تسلسل کو جاری رکھنا چاہیے۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی اور جس طرح لوگوں نے قومی کرکٹرز کا وطن واپس پہنچنے پر استقبال کیا وہ قابل فخر ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنی پہلی اننگ جیسی بھی کھیلی وہ سب کے سامنے تھی اور اب دوسری اننگ میں جو کچھ ہوگا وہ بھی سب کے سامنے ہوگا۔

انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہوتا ہے، ہمیں خود بھی کچھ کرنا چاہیئے،اچھی نیت ہوتی ہے تو اچھے لوگ مل جاتے ہیں اور اللہ بھی مدد کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *