سرفراز احمد اپنے مداح سے ملنے گھر سے باہر آگئے

سرفراز احمد اپنے مداح سے ملنے گھر سے باہر آگئے

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد صبح 5 بجے معذور مداح سے ملنے گھر سے باہر آگئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر گھر پہنچے تو ہزاروں کی تعداد میں شائقین کرکٹ نے جمع ہو کر ان کا شاندار استقبال کیا۔

لیکن آج صبح ایک ننھا معذور مداح جب سرفراز احمد سے ملنے وہیل چئیر پر سرفراز احمد کے گھر جا پہنچا جس پر سرفراز احمد گھر سے باہر آئے اور ننھے مداح کا استقبال کیا اور اسے اپنے نام کی شرٹ تحفے میں دی۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی تھی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *