زندگی کے لئے موزوں دس سیارے دریافت

زندگی کے لئے موزوں دس سیارے دریافت

           واشنگٹن: نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن(ناسا)کے ماہرین  نے نظام شمسی میں زندگی کے لیے موزوں دس مزید سیارے دریافت کرلئے ۔

پاکستان ٹرائب ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق ماہرین فلکیات نے نظامِ شمسی سے باہر موجود سیاروں کی فہرست میں 219 نئے سیارے شامل کیے ہیں جن میں سے دس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان کا درجۂ حرارت اور جسامت تقریباً زمین جیسی ہے،اس سے ان پر ممکنہ طور پر زندگی موجود ہو سکتی ہے۔

سائنس دانوں نے یہ سیارے ناسا کی کیپلر خلائی دوربین کی مدد سے دو لاکھ ستاروں کے مشاہدے کے بعد دریافت کیے۔

ان میں سے دس سیارے پتھریلے ہیں جو اپنے ستارے سے اتنے فاصلے پر ہیں کہ اگر وہاں پانی موجود ہے تو وہ مائع حالت میں رہ سکتا ہے۔

کیپلر پروگرام کے ماہر ماریو پریز کا کہنا ہے کہ یہ نئے دریافت شدہ سیارے حیرت انگیز طور پر زمین مشابہت رکھتے ہیں اس لئے ان پر زندگی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *