حسن علی شادی کب کریں گے،والدین کی موجودگی میں سوال کا دلچسپ جواب

حسن علی شادی کب کریں گے،والدین  کی موجودگی میں سوال کا دلچسپ جواب

اسلام آباد:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر پلئیر آف دی ٹورنامنٹ اور گولڈن بال ایوارڈ اپنے نام کرنے والے حسن علی سب کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق وطن واپس پہنچنے پر حسن علی کا دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ شاندار ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا جب کہ انہیں پولیس کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

حسن علی نے گھر پہنچ کر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ذاتی زندگی سے متعلق دلچسپ جوابات دیے۔ شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ والدین کی غیر موجودگی میں یہ سوال پوچھتے تو بتا دیتا کہ شادی کب کر رہا ہوں۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ والدین کی غیر موجودگی میں پوچھتے تو بتا دیتا لیکن فی الحال کرئیر پر فوکس ہے،پانچ سال بعد شادی کروں گا۔

حسن علی نے بھارت کے خلاف شاندار فتح کو عید کا تحفہ قرار دے دیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *