بھارتی کوچ انیل کمبلے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بھارتی کوچ انیل کمبلے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ممبئی:آئی سی سی چیمئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اس سے قبل بھارتی کوچ انیل کمبلے اور کپتان ویراٹ کوہلی میں تنازع کے بعد انیل کمبلے کے مستعفیٰ ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انیل کمبلے رضاکارانہ عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔

یاد رہے  اس سے قبل خبریں تھی کہ بھارتی کوچ اور کپتان کے  درمیان چیمپئنز ٹرافی میں اپنے من پسند کھلاڑیوں کو کھلانے کے متعلق اختلاف پایا گیا تھا جس نے بھارتی بورڈ کو بھی پریشان کر دیا ہے۔

دونوں اہم شخصیات کے مابین کھنچاؤ اور تناؤ کی صورتحال کو بھانپتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے سچن ٹنڈولکر اور سارو گنگولی کی خدمات حاصل کی تھیں تاکہ معاملے کو ختم کروایا جا سکے۔

لیکن اب چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کے بعد انیل کمبلے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *