پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر،بھارت اصل ذمہ داران سامنے لے آیا

پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر،بھارت اصل ذمہ داران سامنے لے آیا

ممبئی:گزشتہ سال جنوری میں ہونے والے بھارت کے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نکوائری رپورٹ میں حملے کے وقت ایئر بیس کے کمانڈر کے طور پر تعینات ایئر کموڈور جے ایس دھاموں کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پٹھان کوٹ حملے کی انکوائری رپورٹ کے بعد کئی فوجی اہلکاروں کو بھی سزائیں دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سال 2 جنوری کو بھارتی ایئر فورس کی پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ ہوا تھا  جس کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز کو ائیر بیس کلئیر کروانے میں تین دن لگے تھے انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے ایئر بیس پر حملے کیلئے وہ راستہ اختیار کیا جسے انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

انکوائری میں پٹھان کوٹ کی سیکیورٹی کو انتہائی ناقص قرار دیا گیا ہے اور اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ 2 ہزار ایکڑ پر پھیلی ایئر بیس میں جابجا بے ہنگم طریقے سے پھیلے ہوئے درختوں اور جھاڑیوں نے حملہ آوروں کیلئے بہت ہی آسانی پیدا کردی اور وہ چھپنے میں کامیاب رہے۔

حملہ آوروں نے داخل ہونے سے پہلے کھانا اور دیگر اشیائے ضرورت بھی اندر پہنچا دیا تھا۔  حملے سے قبل ایک ذہنی معذور شخص بھی اسی حساس راستے سے ائیر بیس میں داخل ہو گیا تھا۔

انکوائری میں ائیر بیس کمانڈر کو واقعے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *