وزیر اعظم کا ٹیم کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کر دیا

وزیر اعظم کا ٹیم کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک کروٹ روپے کا اعلان کیا اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

وزیر اعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے چیمپیئن بن کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور تمام شعبوں میں ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس لیے بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے۔

نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے ، اس اقدام سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ملک میں کھیلوں کو فروغ ملے گا۔

اس سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کے لیے عمرے کا اعلان کیا ہے جب کہ بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو اور بول ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے بھی ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *