پاکستان کے ہاتھوں شکست،بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی کا فیصلہ

پاکستان کے ہاتھوں شکست،بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی کا فیصلہ

ممبئی:چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی کروانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سینئر کھلاڑی یووراج سنگھ کی ٹیم سےچھٹی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سینئر کھلاڑی اور اراکین کی جانب سے ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو باہر کرنے اور ان کا متبادل ڈھونڈنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان راہول ڈریوڈ کی جانب سے بھی ٹیم میں موجود ناقص کارکردگی والے کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی،پاکستان کے ہاتھوں180 رنز کے بڑے مارجن کی شکست کے بعد بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی سے بھی ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *