سرفراز کے خلاف گفتگو،عامر سہیل اور سما کو نوٹس

سرفراز کے خلاف گفتگو،عامر سہیل اور سما کو نوٹس

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے پی سی بی کی شکایت  سماء ٹی وی اور عامر سہیل کو نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں انہیں تین دن کے اندر جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیمرا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے خلاف سابق کرکٹر عامر سہیل کے بیان پر سماء ٹی وی اور عامر سہیل سے جواب طلب کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیمرا نے یہ ایکشن پی سی بی کی شکایت پر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے خلاف  بیان دینے پر عامر سہیل اور سماء ٹی وی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں تین دن کے اندر جواب دینے کا کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کے خلاف بیان پر انڈین پلئیرز کی جانب سے بھی عامر سہیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *