چئیرمین سینیٹ کی پاکستان ٹیم کو پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت،شاہین پارلیمنٹ اجلاس کی کاروائی دیکھ سکیں گے

چئیرمین سینیٹ کی پاکستان ٹیم کو پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت،شاہین پارلیمنٹ اجلاس کی کاروائی دیکھ سکیں گے

اسلام آباد:چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کو خط لکھ کر قومی ٹیم کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دوسرہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق چئیرمین سینیٹ نے شہریار خان کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس 10سے21جولائی کوشیڈول ہے  اور اس دوران کرکٹ ٹیم پارلیمنٹ ہاؤس کادورہ کرسکتی ہے۔

خط میں چئیرمین پی سی بی کو تجویز دی گئی ہے ک قومی کرکٹ ٹیم یادگارشہداءپرپھول بھی چڑھائےگی۔

چئیرمین سینیٹ کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ اپنے دورے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم سینیٹ کی کارروائی بھی ملاحظہ کر سکے گی۔

چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےاعزازمیں استقبالیہ بھی دیاجائےگا۔

یاد رہے پاکستان ٹیم نے 18 جون اوول لندن میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو 190 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔

آج منگل کو قومی ٹیم وطن واپس پہنچی تو پاکستانی عوام نے اپنے شاہینوں کا شاندار استقبال کیا۔ کپتان سرفراز احمد کو وی آئی پی پروٹوکول میں ان کے گھر لے جایا گیا،دوسری جانب لاہور ائیر پورٹ پر پہنچنے والے کھلاڑیوں کا بھی سرکاری استقبال کیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *