سترہ مساجد میں دن میں ایک بار اذان کا فیصلہ

سترہ مساجد میں دن میں ایک بار اذان کا فیصلہ

نئی دہلی:بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا کے علاقے وزکڑ میں ملپّا پورم کی17مساجد کی انتظامیہ نے اتوار سے دن میں ایک بار اذان دینا شروع کر دی ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق وزکڑ مساجد کونسل کے سربراہ پی ٹی عبدالعزیز نے بتایا کہ صرف دو کلو میٹر کے محیط میں17مساجد ہیں،جن سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی جاتی تھی۔

وزکڑ مساجد کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ ان مساجد میں اذان کے اوقات بھی الگ الگ تھے جن کے باعث طلباء و طالبات اور دکانداروں کے علاوہ ان علاقوں کے مکینوں نے بھی شکایات درج کرائی تھیں۔

مسئلے کے حل کے پیش نظر ان سترہ مساجد نے اتوار سے دن میں ایک بار اذان دینا شروع کر دی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *