اجنبی سڑک پر عجیب وغریب گفتگو شروع کردے تو

اجنبی سڑک پر عجیب وغریب گفتگو شروع کردے تو

اسلام آباد: اگر آپ سڑک پر ہیں اور کوئی اجنبی آپ سے غیر معمولی چیزوں کے بارے میں بات چیت شروع کر دے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق اگر سڑک پر کوئی اجنبی شخص آپ سے غیر  معمولی چیزوں کے بارے میں باتیں شروع کردے تو آپ کو اردگرد کسی کیمرے کو تلاش کرنا چایئے۔

لوگوں کا مزاحیہ رد عمل جاننے کے لئے کئی افراد سڑک پر گھوم رہے ہوتے ہیں،وہ آپ سے اچانک ایسی باتوں کے حوالے سے گفتگو شروع کردیں گے جن پر آپ کا ردعمل نہایت مضحکہ خیز ہوگا جس کو کوئی چھپا ہوا کیمرہ محفوظ کر لے گا اور پھر آپ کو سوشل میڈیا کے ذریعے ساری دنیا میں دیکھا جائے گا۔

کسی میڈیا چینل کے نمائندے کا کسی اجنبی کو بیچ سڑک پر گھیر کر عجیب وغریب باتیں شروع کر دینا اور اسے چھپے ہوئے کیمرے میں محفوظ کر کے چینل پر چلانے کا تصور اگرچہ نیا نہیں ہے مگر سوشل میڈیا پر ہر شخص کی دسترس کی وجہ سے یہ بہت زیادہ ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ کئی افراد ویڈیوز کے زیادہ سے زیادہ شئیرز اور لائکس کی خاطر بھی ایسی ویڈیوز تیار کرتے رہتے ہیں۔

اس لئے اگر آپ کے ساتھ ایسا ہو تو آس پاس چھپے ہوئے کیمرے کو تلاش کریں کہ کہیں آپ کی بھی ویڈیو تو نہیں بن رہی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *