سپائیڈر مین کی طرح عمارتوں پر چڑھنے والا گرفتار

سپائیڈر مین کی طرح عمارتوں پر چڑھنے والا گرفتار

ماسکو: ماسکو میں فرانسیسی شخص  کو بغیر حفاظتی اقدامات کے سپائیڈر مین کی طرح بلندو بالا عمارت سر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق ایلن رابرٹ نامی شخص نے کچھ انوکھا کر دکھانے کی ٹھانی اور بغیر حفاظتی اقدامات کے ماسکو کی چوتھی بلند ترین عمارت پرمکڑی کی طرح چڑھ گیا لیکن یہ انوکھا طریقہ ذرا سی غلطی پر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا اس لیے خطروں کے کھلاڑی کو اس اسٹنٹ کی وجہ سے جیل کی ہوا بھی کھانا پڑگئی۔

رپورٹ کے مطابق  خطروں کے کھلاڑی فرانسیسی شخص  نے کچھ انوکھا کر دکھانے کی ٹھانی اور بغیر حفاظتی اقدامات کے بلند ترین عمارت پر چڑھ گیا۔

ایک سو سولہ میٹر اونچی اس عمارت پرچڑھنے کا یہ انوکھا طریقہ ذرا سی غلطی پر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا لیکن مہارت اور کچھ کرنے کی لگن نے اسے بالاآخر کامیاب کر دیا۔

اس خطروں کے کھلاڑی کا یہ شاندار اسٹنٹ یوں تو بظاہر کامیاب رہا لیکن اب اس اسٹنٹ کے باعث اسے جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

یاد  رہے 54 سالہ فرانسیسی ایلن رابرٹ اب تک دنیا بھرمیں100سے زائد بلند و بالا عمارتیں سر کر چکا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *