حمزہ شہباز نے نیب کو33کروڑ کیوں دئیے؟اہم سوال نے شریف خاندان کو ہلا کر رکھ دیا

حمزہ شہباز نے نیب کو33کروڑ کیوں دئیے؟اہم سوال نے شریف خاندان کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد:نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں معروف صحافی رؤف کلاسرا نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق رؤف کلاسرا نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر وزیر اعلیٰ کی میڈیا ٹاک کا ایک کلپ دکھایا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو میں اب کیا کہوں،جب وہ اداکاری کرنے پر آتے ہیں تو کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان نے کرپشن نہیں کی تھی تو پھر میرے پاس حمزہ شہباز کی وہ دستاویزات موجود ہیں جن کا میں متعدد مرتبہ حوالہ بھی دے چکا ہوں۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ حمزہ شہباز نے نواز شریف کی جگہ نیب کو33کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہوئی ہے۔حمزہ شہباز اس چیز کا جواب دے دیں اگر کرپشن نہیں کی تو یہ ادائیگی کیسے اور کیوں کی گئی؟ ہمیں اس کا جواب دے دیں۔ کیا ان لوگوں نے نیب کو عطیہ دیا؟

سینئر صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ دوسری بات یہ ہے کہ جہاں سے کرپشن پکڑی جانی تھی وہ ادارے تباہ کر کے رکھ دئے ہیں کسی ادارے کا آڈٹ نہیں ہونے دیتے جہاں سے کوئی چیز پکڑے جانے کا خدشہ ہوتا ہے وہاں آگ لگ جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ پر خود شہباز شریف نے کہا تھا کہ نندی پور پراجیکٹ میں کرپشن ہوئی ہے اور نیب کو اس کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *