سالگرہ کا تحفہ،خاوند نے بیوی کو پٹڑی سے باندھ دیا

سالگرہ کا تحفہ،خاوند نے بیوی کو پٹڑی سے باندھ دیا

 پیرس:  فرانس کے شمالی شہر بوولیئرز میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے دن کو اسے ایسے سفاکانہ اندازمیں موت کے گھاٹ اتار دیا کہ جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

پاکستان ٹرائب ورلڈ ڈیسک کے مطابق اس شخص نے اپنی اہلیہ کو ریل کی پٹڑی کے ساتھ باندھ دیا تاکہ ریل گاڑی آئے تو اس کے جسم کے پرخچے اُڑجائیں۔

سفاک شخص نے خاتون کی ٹانگوں اور بازوﺅں کو مضبوط رسی کے ساتھ پٹڑیوں کے ساتھ باندھا اور جب 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہوئی ریل گاڑی وہاں پہنچی تو خود بھی اس کے آگے چھلانگ لگادی،یوں پل بھر میں دونوں کے جسم ٹکڑوں میں بٹ گئے ، ریل گاڑی کی رفتار اس قدر زیادہ تھی کہ حادثے کے بعد یہ بمشکل دو میل کے فاصلے پر جاکر رک سکی۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے جوڑے کی شناخت گیلام گریمی اور ایملی ہالوئن کے نام سے ہوئی ہے،ان کے چار بچے تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے درمیان ناراضی چل رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مس ہالوئن کی پنڈلیاں اور کلائیاں ریل کی پٹڑی کے ساتھ رسی سے باندھ دی گئی تھیں۔

 اس کے خاوند نے خود بھی ریل گاڑی کے سامنے چھلانگ لگا دی تھی اور اس کے جسم کے ٹکڑے دور دور تک بکھرے ہوئے تھے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *