قطر نے مذاکرات کے لئے شرط رکھ دی

قطر نے مذاکرات کے لئے شرط رکھ دی

دوحہ:قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ اقتصادی اور سفارتی تعلقات توڑنے والے عرب ممالک جب تک اپنے اقدامات واپس نہیں لیتے ہیں اس وقت تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے قطر کے داخلی امور کے بارے میں مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کردیا ہے۔

دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبد الرحمان آل ثانی کا کہنا تھا کہ قطر محاصرے میں ہے،اس لیے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

انھوں نے کہا کہ عرب ممالک نے مذاکرات کے آغاز کے لیے ناکا بندی ختم نہیں کی ہے۔ان سے غیر متعلق کسی اور موضوع کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کو ابھی تک سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو قطراشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے ایران سمیت دوسری ریاستوں پرانحصار کرے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *