سرفراز احمد نے اپنا بیٹا ایم ایس دھونی کو دے دیا،بھارتی شائقین نے مذاق بنا ڈالا

سرفراز احمد نے اپنا بیٹا ایم ایس دھونی کو دے دیا،بھارتی شائقین نے مذاق بنا ڈالا

اسلام آباد/ممبئی:پاک بھارت فائنل میچ گزشتہ کئی دن سے سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ رہا جس میں پاکستان اور بھارتی شائقین کرکٹ کے درمیان لفظی جنگ چلتی رہی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق فائنل میچ سے قبل دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کے درمیان جہاں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا وہیں بھارتی شائقین نے سرفراز احمد کی انگریزی اور پاکستان ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کا خوب مذاق بنایا۔

گزشتہ دنوں ایم ایس دھونی کی سرفراز احمد کے ننھے بیٹے کے ساتھ وائرل ہوئی تصویر کو بھارتی کرکٹ شائقین نے مذاق کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سرفراز احمد نے اپنا بیٹا دھونی کو دے دیا کیونکہ اگر وہ بیٹا پاکستانی کھلاڑی کو دیتے تو وہ کیچ سمجھ کر ڈراپ کر دیتے۔

بھارتی شائقین ے فائنل میچ سے قبل سرفراز احمد کے پریس کانفرنس کے دوران بولے گئے جملے “سب انگلش رپورٹرز ہیں؟” کو مذاق کا نشانہ بنایا جس کا جواب پاکستانی شائقین نے فائنل میچ جیت کر دیا۔

پاکستانی شائقین نے سرفراز احمد کی پریس کانفرنس کی ہی تصویر شئیر کی اور ساتھ سرفراز احمد کی جانب سے جملہ لکھ دیا کہ ہاں بھئی سب ہی ہار گئے آج؟سب لوزرز ہیں؟انگلش تم لوگ ہی بول لو،ٹرافی ہم لے کر جا رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *