سسرال کی جیت پر خوشی یا میکے کا شکست کا سوگ،ثانیہ مرزا نے ہلچل مچا دی

سسرال کی جیت پر خوشی یا میکے کا شکست کا سوگ،ثانیہ مرزا نے ہلچل مچا دی

ممبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا پاکستان کی جیت کا جیت کا جشن منائیں یا بھارت کی شکست کا دکھ،اس بات نے انہیں پریشان کر دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پاکستان کی بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح پر نہ خوشی منائی نہ اداس ہوئیں بلکہ نیوٹرل رہنے کی کوشش کرتے ہوئے دونوں ملکوں کو مبارک دے ڈالی۔

معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کرکٹ میچ ہار گئے لیکن ہاکی میچ جیت لیا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کی ٹیموں کو جیت کی مبارکباد۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

دوسری جانب ورلڈ ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی تھی۔

ہاکی ٹیم کے کپتان عبدالحسیم خان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ نہیں بگڑا آج کا میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے خراب کھیل پیش کیا یہی وجہ ہے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *