سمجھ نہیں آتی چھتری میرے سر پر رکھو،دانیال عزیز بارش کے قطرے گرنے پر غصہ ہو گئے

سمجھ نہیں آتی چھتری میرے سر پر رکھو،دانیال عزیز بارش کے قطرے گرنے پر غصہ ہو گئے

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرنے کے دوران چھتری پکڑ کر کھڑے گارڈ پر برہم ہو گئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا کے  نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بارش شروع ہوگئی۔

اسی دوران بارش کے چند قطرے دانیال عزیز پر گرے تو لیگی رہنما چھتری پکڑ کر کھڑے شخص پر برہم ہو گئے اور کہا کہ تمھیں سمجھ نہیں آرہی کہ چھتری کو میرے سر پر کرو۔

دانیال عزیز کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور روزے کی حالت میں دوسروں سے بات کرنے کی تمیز سیکھنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *