یووراج سنگھ کی وکٹ پر شاداب خان کا ریویو،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

یووراج سنگھ کی وکٹ پر شاداب خان کا ریویو،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اوول:پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی فاسٹ بالر کو یووراج سنگھ کے خلاف ریویو لینا نا صرف سوشل میڈیا پر چھا گئے بلکہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے کھلاڑی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق 54 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے بھارتی بلے باز یووراج سنگھ جب شاداب خان کی گھومتی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو شاداب خان کی اپیل کے باوجود ایپمائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔

شاداب خان نے کپتان سرفراز احمد کو ریویو لینے کا کہا لیکن کپتان تھوڑا ہچکچائے جس پر شاداب خان نے انہیں پراعتماد لہجے میں زبردستی ریویو لینے کا کہا۔ کپتان کے ریویو لینے پر فیصلہ تھرڈ ایمپائر کی جانب بھیجا گیا جس نے یووراج سنگھ کو آؤٹ قرار دے دیا۔

شاداب خان نے جس پراعتماد انداز میں سرفراز احمد کو ریویو لینے کا کہا اس پر سینئر کھلاڑی بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ سینئر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ شاداب خان کا پراعتماد انداز سینئر کھلاڑیوں کے تجربے کو مات دیتا دکھائی دے رہا تھا۔

یاد رہے فاسٹ بالر شاداب خان نے 7 اوور میں 60 رنز دے کر دو اہم کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ محمد عامر کی گیند پر بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کا کیچ پکڑ کر انہیں میدان سے چلتا کیا۔

یاد رہے چیپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *