فخر زمان نیوی کا حصہ تھا،اس پر فخر ہے،آل راؤنڈر نے نیوی کے سربراہ کو خوش کر دیا

فخر زمان نیوی کا حصہ تھا،اس پر فخر ہے،آل راؤنڈر نے نیوی کے سربراہ کو خوش کر دیا

اسلام آباد:نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے فخر زمان کے نیوی کا حصہ رہنے پر خوشی کا  اظہار کیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستان نیوی کے سربراپ ایڈمرل ذکاء اللہ نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ فخر زمان کے نیوی کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔

نیوی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ فخز زمان 7 سال نیوی کا حصہ رہے۔

ایڈمرل ذکاء اللہ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھی کامیابی کو خصوصی مبارکباد دی۔

یاد رہے گزشتہ روز اوول لندن میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *