بھارت کوبدترین شکست پر قومی ٹیم،شائقین کیلئے پاکستانی سکھ کاخوبصورت پیغام

بھارت کوبدترین شکست پر قومی ٹیم،شائقین کیلئے پاکستانی سکھ کاخوبصورت پیغام

کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کو 180رنز سے شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کی فتح کے بعد جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے،اسی حوالے سے ایک پاکستانی سکھ کی جاری ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق فیس بک اور یو ٹیوب پر شئیرکردہ ویڈیو میں پاکستانی سکھ شاہینوں کی شاندار کامیابی پر انتہائی جذباتی انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

پاکستانی سکھ ویڈیو کے آغاز میں کہتے ہیں کہ ان کی پوری پاکستانی قوم اور سکھ برادری کی جانب سے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارک ہو۔

پنجابی زبان میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں،ہم کامیابی پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو شاہین کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمیں بہت خوشی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے والدین کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیداکرنے والوں کو بھی بہت بہت مبارک ہو،جن کی وجہ سے آج ہم خوشی کے یہ لمحات دیکھ پائے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار 18 جون کو ہوئے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو بدترین شکست دی۔ پاکستانی بلے بازوں کے ساتھ بالرز نے بھی اس کامیابی میں اپنا بخوبی حصہ ڈالا اور بیٹنگ میں 338 رنز کے ہدف کے دفاع میں انڈین ٹیم کو تیسویں اوور میں پویلین لوٹا دیا۔

یہ آئی سی سی مقابلوں میں پہلے کھیلنے والی کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی مارجن کی فتح ہے جب کہ پاکستان نے اس کامیابی کے بعد انڈیا کے خلاف اپنے 159 رنز سے کامیابی کے ریکارڈ کو بھی بہتر کیا ہے۔

شاہد عباسی

پاکستانی صحافی اور ڈیجیٹل میڈیا اسٹریٹیجسٹ شاہد عباسی، پاکستان ٹرائب کے بانی، ایڈیٹر ہیں۔ پاکستان کے اولین ڈیجیٹل میڈیا صارفین میں سے ایک شاہد عباسی بلاگنگ اور خارزار صحافت کے علاوہ اپنے کریڈٹ پر دو ناولز بھی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *