پاکستانی کامیابی کے ہیروفخرزمان کا پیغام وائرل

پاکستانی کامیابی کے ہیروفخرزمان کا پیغام وائرل

اوول: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے ہیرو فخرزمان کا پیغام انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق انڈین بالرز کو بے بسی کی تصویر بنا کر 114 رنز کی اننگ سجانے والے فخززمان میچ میں کامیابی کے بعد ٹوٹر پر آئے جہاں انہوں نے اپنے والد کی تصویر شئیرکی۔

فخرزمان نے اس کے ساتھ لکھا کہ بابا میں آپ کو یہاں بہت مس کر رہا ہوں،لیکن میں خوش ہوں کہ ہم آج چیمپئن بنے ہیں۔

3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری اننگ کھیلنے والے فخر زمان نے والد سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئی لو یو کہا۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ فخر زمان بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کے علاوہ آرتھوڈوکس اسپن بالر کے طور پر بھی معروف ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو ہونے والے فائنل میچ میں پاکستان نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے بیٹنگ شروع کی تو پاکستانی بالرز نے چیمپئنز ٹرافی کے سابق فاتح کوسنبھلنے نہ دیا اور پوری ٹیم کو پویلین لوٹا کر 180 رنز سے کامیابی اپنے نام کر لی۔

یہ عالمی مقابلوں میں بھارت کے خلاف پاکستان کی سب سے بڑی فتح ہے،اس سے قبل گرین شرٹس نے انڈیا کو 159 رنز سے شکست دی تھی۔ اب تک دونوں ملکوں کے درمیان کھیلے جانے والے 129 میچوں میں یہ پاکستان کی 73ویں فتح ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *