ویل پلیڈ پاکستان ٹیم،وزیر نواز شریف کا سعودی عرب سے پاکستان ٹیم کے لیے خصوصی پیغام

ویل پلیڈ پاکستان ٹیم،وزیر نواز شریف کا سعودی عرب سے پاکستان ٹیم کے لیے خصوصی پیغام

ریاض:وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان ٹیم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بہت اچھا کھیلی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا۔

مریم نواز کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں نواز شریف کو خوشگوار موڈ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ویل ڈن پاکستان ٹیم،ویل پلیڈ۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل معرکے میں پاکستان نے تباہ کن کارکردگی سے بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے پوری ٹیم کے لیے عمرے کا اعلان کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *