پاکستان کی فتح پر مقبوضہ کشمیر میں شاندار فتح

پاکستان کی فتح پر مقبوضہ کشمیر میں شاندار فتح

سری نگر/اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے فائنل معرکے میں پاکستان کی شنادارفتح پر  مقبوضہ کشمیر میں شاندار جسن منایا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق مقبوضہ کشمیر کےعلاقے سری نگر میں پاکستان کی شاندار فتح پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور خوشیاں منائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سری نگر میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح پر نوجوان گھروں سے باہر نکل آئے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری نگر میں پاکستان اور بھارت کا میچ شروع ہونے سے قبل مارکیٹ اور بازار بند تھے۔ روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے مقابلے میں پاکستان کی فتح کے بعد سری نگر کے مختلف علاقوں سے شاندار جشن کی اطلاعات پاکستان ٹرائب کو موصول ہو رہی ہیں۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے چیمئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے میں شاہینوں نے بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی جس کے بعد پاکستان میں شاندار جشن منایا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *