پاکستان ٹیم کسی کو بھی اپ سیٹ کر سکتی ہے،کوہلی نے اعتراف کر لیا

پاکستان ٹیم کسی کو بھی اپ سیٹ کر سکتی ہے،کوہلی نے اعتراف کر لیا

اوول:بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے پاکستان سے شکست کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ لائن تہنس نہس کر سکتے ہیں۔

اپنی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ میں مایوس ہوں لیکن پھر بھی میرے چہرے پر مسکراہٹ ہے کیونکہ ہماری ٹیم نے فائنل تک پہنچنے کے لیے بہت اچھا کھیلا ہے۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پردیک پانڈیا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی پاکستان بالرز کا سامنا نہیں کر سکا نہ ہی مزاحمت کر سکا۔

یاد رہے پاکستان نے تباہ کن کارکردگی کے بعد بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دے دی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *