پاکستان کو مس کر رہا ہوں،عماد وسیم

پاکستان کو مس کر رہا ہوں،عماد وسیم

اوول:پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز محمد حفیظ نےبھارت کے خلاف  شاندار فتح کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ شروع ہوا تو ہماری ٹیم سب سے نیچے تھی اور اب اس شاندار جیت کا کریڈٹ لڑکوں کو جاتا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق محمد حفیظ نے فتح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب نے بہت محنت کی اور جیت کا کریڈٹ بھی لڑکوں کو جاتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں اس وقت پاکستان کو بہت مس کر رہا ہوں،وہاں لوگ جشن منا رہے ہوں گے،سڑکیں بلاک ہو چکی ہوں گی۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ ناچ رہے ہوں گے،آئی سی سی ایونٹ جیتنے سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا۔

یاد رہے پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 180 رنز سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *